بلوچستان میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے بعد 14 رکنی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) بلوچستان میں وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کے بعد 14 رکنی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے، اتوار کو یہاں گورنر ہاوس میں وزراء کی حلف برداری کی سادہ مگر پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے 14 اراکین صوبائی اسمبلی سے بحیثیت صوبائی وزراء حلف لیا جس میں سردار عبدالرحمن کھیتران، میر اسداللہ بلوچ، میر سکندر خان عمرانی، حاجی اکبر آسکانی، حاجی نور محمد دمڑ، نوابزادہ طارق خان مگسی، میر نصیب اللہ مری، حاجی محمد خان لہڑی، میر ظہور احمد بلیدی، سردار صالح محمد بھوتانی، سید احسان شاہ، عبدالخالق ہزارہ، مبین خان خلجی، انجینئر زمرک خان اچکزئی شامل ہیں تقریب میں وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سمیت اراکین صوبائی و قومی اسمبلی قبائلی معتبرین افسران و مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے پانچ مشیروں کی تقرری کی بھی منظوری دی جس میں نوابزادہ میر گہرام خان بگٹی، عبدالرشید بلوچ، سردار مسعود خان لونی، میر نعمت اللہ خان زہری، اور میر ضیاء لانگو شامل ہیں ان مشیروں کا عہدہ صوبائی وزراء کے مساوی ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے