جعلی حکومت نے رات کی تاریکی میں پیٹرول کی قیمت میں 8روپے سے زائد کا اضافہ کرکے عوام سے جینے کا حق چھین لیاہے،سردار یعقوب خان ناصر

لورالائی(گرین گوادرنیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار یعقوب خان ناصرنے کہاہے کہ جعلی حکومت نے رات کی تاریکی میں پیٹرول کی قیمت میں 8روپے سے زائد کا اضافہ کرکے عوام سے جینے کا حق چھین لیا۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں بے تحاشا اضافہ سے ملک میں چینی آٹا دالوں اور دیگر اشیاء میں بھی بے پناء اضافہ ہو گیا ہے وزیر اعظم نے عوام کو مخصوص اشیاء پر جس ریلیف پیکج کیلئے 120 ارب کا اعلان کیا وہ سفید جھوٹ ہے کیونکہ بجٹ پاس ہوچکا ہے اور اتنی رقم تو بجٹ میں مختص ہی نہیں تو اس مد میں وہ مزکورہ رقم کہاں سے آئیگی انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم بھارت بنگلہ دیش اور دیگر ممالک کی مثالیں دیتے ہیں کہ پاکستان میں اب بھی ان ممالک سے قیمتیں کم ہیں وہ یہ حقیقت قوم کو کیونکہ نہیں بتاتے کہ وہاں پر فی کس آمدنی ہم سے کہیں زیادہ ہے بھارت میں ایک مزدور کی یومیہ مزدوری اکیس سو بنگلہ دیش میں اٹھارہ سو روپے اور پاکستان میں صرف اٹھ سو روپے ہے تو مہنگائی سے غریب تو صرف ہمارے ملک کے عوام زیادہ متاثر ہیں وزیر اعظم جو اعداد و شمار قوم کو بتا رہے ہیں وہ غلط ہیں وہ سوچ سمجھ کر بات کیا کریں انہوں نے کہا کہ کچھ ہی دنوں میں چینی پورے ملک میں 150 روپے گھی فی کلو 390 روپے اور آٹے کی قیمت دس کلوایک ہزار روپے سے تجاوز کر گئی ہے انہوں نے کہا کہ آج ہمارے ملک میں ادویات کی قیمتوں میں 500 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے عوام کو تعلیم صحت کی کوئی سہولت میسر نہیں ہے اور روزگار سے محروم کیا جارہا ہے حکومت کی کرتوتوں سے عوام پر عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نیب ترمیمی آرڈینینس کو مسترد کرتی ہے حکومت اپنے آپکو این اراو دے رہی ہے اپنے کرپٹ وزراء و معاونین کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے وزیر اعظم کی عوامی مقبولیت گرتی جارہی ہے وزیر اعظم نے دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن میں عوام کو تبدیلی کا نعرہ دیا لیکن حکومت آج کسی اور کے ایجنڈے پر چل رہی ہے ہم سلیکٹڈ حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے ملک کے تمام مسائل کا صرف ایک ہی حل ہے کہ ملک میں غیر جانبدار اور صاف و شفاف الیکشن کرائے جائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے