جام کما ل خان کی تین سالا حکومت تاریخ کی بدترین حکومت تھی، مولانا عبد الغفور حیدری

دالبندین(گرین گوادر نیوز) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے سنجرانی ہاوس دالبندین کلی ہاشم خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جام کما ل خان کی تین سالا حکومت تاریخ کی بدترین حکومت تھی پہلی بار اس نے اپوزیشن پر بکتر بند گاڑی چڑا کر پارلیمنٹ کے تقدس کو پامال کیا اور بلوچستان میں اپوزیشن کے ساتھ انکا رویہ انتہائی شرمناک اور افسوسناک تھا اس موقع پرسابق صوبائی امیر و سابق سنیٹر سائیں فیض محمد،صوبائی نائب امیر مولانا سرور ندیم،ضلعی امیر موالانا نجیب اللہ،ضلعی جنرل سیکرٹری سردار نجیب سنجرانی،سید ا?غا ہاشم،حاجی عثمان بادینی،اقلیتی رہنما روی پہوجہ،ودیگر موجود تھے مولانا عبد الغفور حیدری کا کہنا تھاجام سے اسکے اپنے ساتھی اور اتحادی تنگ تھے اپوزیشن کا کام ہے حکومت گرانا اور حکومت بنانا اپوزیشن نے صرف ایک گرتی ہوئی دیوار کو دکا دیا انکا مزید کہنا تھا بلوچستان حکومت میں اس لیئے ہم شامل نہیں ہوئے ہمارے پاس عددی تعداد کم تھی ہم نے جام کی حکومت گرا کر اپنی سیاسی انتقام کا بدلہ لیا اور فنڈز بھی منتخب ممبران کے علاوہ غیر منتخب لوگوں کو دے رہا تھا اسکی اپنی ہی پارٹی میں بغاوت آچکی تھی۔ انھوں نے سوال کے جواب میں بتایا وفاقی حکومت کخلاف ہم نے 15ملین مارچ کیئے 15دن اسلام آباد میں ہمارے کارکنان لاکھوں کی تعداد میں دھرنا دیاہم نے اس حد تک محنت کی حکومت کو ہم گھر بھیجے کے لیئے مگر پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم میں چورا گھونپا لیکن اسکے باوجود پی ڈی ایم میں شامل اتحادی جماعتوں کے مسلسل جدوجہدجاری ہیں سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیجے کیلئے انکا کہنا تھا گزشتہ چھ مہینوں سے مہنگائی کا ایک طوفان برپا ہوا ہے پی ڈی ایم نے ملک بھر میں مہنگائی کخلاف احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس وقت پوری ملک میں کمر توڑ مہنگائی کخلاف پی ڈی ایم احتجاجی مظاہرے اور جلسہ جلوس کررہے ہیں مہنگائی کی وجہ سے اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوا ہے موجودہ نا اہل حکمرانوں نے ایک کروڑ نوکریاں پچاس ہزار گھر دینے کا وعدہ کیا تھا اور ڈالر کو 60تک لانے کاکہا تھا مگر اس وقت عوام دیکھ رہی ہے ملک کے اندر معیشیت کا بھٹہ بیٹھ چکا ہے انکا مزید کہنا تھاملک کو نا اہل سلیکٹڈ حکمرانون نے آئی ایم ایف کے حوالے کردیا ہے سلیکٹڈ حکمران یہ دعوی کررہے تھے ہم کروڑوں بے روزگار نوجوانوں کو روزگار دینگے یورپ سے لوگ روزگار کے لیئے یہاں آئینگے مگر اسکے تمام دعوے برعکس ثابت ہوئے ساڑھے تین سالوں میں لوگوں کو ہ گھر ملا،نہ روزگار،بلکہ انکروچمنٹ کے نام پر لوگوں کو بے گھر کردیا انکا کہنا تھا خودکشی کے دعوے دیدار اب آئی ایم ایف کے رحم کرم پر ہے انکا مزید کہنا تھا یہاں کے لوگوں کا تمام ذریعہ معاش بارڈرز کے ساتھ ہے تفتان سے لیکر گوادر تک جو پوائنٹس ہیں انکو کھولنے کے لیئے جامع حکمت عملی طے کرنا چایئے تاکہ لوگ اپنی روزی روٹی کما سکیں بروز جمعرات جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری،صوبائی نائب امیر مولانا سرور ندیم،ضلعی جنرل سیکرٹری سردار نجیب جان سنجرانی,سیکرٹری اطلاعات حافظ علی محمد بڑیچ ودیگرنے تحصیل چاگئے میں جلسہ عام سے بھی خطاب کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے