ڈیرہ بگٹی، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق
ڈیرہ بگٹی (گرین گوادر نیوز) نواحی علاقہ لوپ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے مقتولین سابق وزیر داخلہ بلوچستان سینٹر سرفراز بگٹی کے قریبی ساتھی بتائے گئے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے لوپ میں جغانی کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے موٹر سائیکل پر سوار لیویز اہلکار سمیت 2 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ قتل کرنے کے بعد مسلح افراد نے پٹرول چھڑک کر موٹر سائیکل کو بھی آگ لگادی مقتولین کی شناخت دینو مسوری بگٹی اور ظفر مسوری بگٹی کی ناموں سے شناخت کی گئی جو کہ سابق وزیر داخلہ بلوچستان سینٹر سرفراز بگٹی کے قریبی ساتھی بتائے گئے سینٹر سرفراز بگٹی نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنی پیغام میں قریبی ساتھیوں کی شہادت کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ زمہ دار دہشتگردوں کو اس کا جواب دینا پڑے گا زرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کیپٹن ریٹائرڈ ذوالفقار علی کرار نے لیویز ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر مزید کاروائی شروع کردی۔