چینی کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی غریب کی دسترس سے باہر
کوئٹہ ملک میں چینی کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی غریب عوام کی چیخیں نکل گئی کئی علاقوں میں چینی کی قیمت پٹرول سے بھی اوپر چلی گئی میں کوئٹہ میں پرچون ریٹ پر چینی 130روپے میں فروخت ہونے لگی جبکہ پشاور میں ہول سیل مارکیٹ میں فی کلو گرام چینی کی قیمت میں 9 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔ پاکستان میں چینی کی قیمت پیٹرول سے بھی زیادہ ہو گئی ہے اور مختلف شہروں میں چینی 150 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی ہے تھوک مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں 9 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے اہور تھوک مارکیٹ میں چینی کی قیمت 126 روپے فی کلو تھی چینی کے ڈیلرز نے ناجائز منافع کمانے کے لیے مصنوعی قلت پیدا کر کے چینی کی قیمت بڑھا دی ہے۔کراچی میں بھی چینی کی ایکس ملز قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور چینی کی ایکس ملز قیمت 136 روپے کلو ہو گئی ہے۔ کراچی میں چینی کی ایکس ملز قیمت 130 روپے کلو تھی، دو ہفتوں میں چینی کی ایکس ملز قیمت 38 روپے فی کلو بڑھ چکی ہے۔