بلوچستان کے سیاسی ماحول کو پراگندہ کرنے کی کوشش کی جاری ہے ٗ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن(آئینی) کے وفد نے صوبائی صدر مجیب اللہ غرشین، جنرل سیکرٹری قادر بخش رئیسانی، ھاڈیٹر جنرل کلیم اللہ ریکی کی قیادت میں مرکزی سکریٹریٹ کوئٹہ میں ملاقات اور دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کے سیاسی ماحول کو پراگندہ کرنے کی کوشش کی جاری ہے اس ملک میں بلوچستان کی سیاست ترقی پسند و وطن دوست اور جمہوریت پسند رہی ہے بلوچستان کے اقابرین نے بلوچستان کے قومی، سیاسی اور ملک میں جمہوریت کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں سخت قید و بند کی صعوبتیں برداشت کی لیکن کسی بھی مرحلے پر قومی و سیاسی معاملات پر کمپرومائز نہیں کیا۔ انھوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی محنت کش عوام کی پارٹی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ مزدور و محنت کش آرگنائزیشنوں کے ساتھ ملکر کر محنت کشوں کے حقوق کے لئے مشترکہ جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی خود سے نہ یونین بنائے گا اور نہ فیڈریشن تشکیل دے گا ہم نے بلوچستان میں بلوچستان لیبر فیڈریشن کو سپورٹ کی ہے اور اب بھی ہم مزدور یونینوں کو مدد کرتے رہیں گے۔ انھوں نے کہاکہ ایک سازش اور منصوبے کے تحت ملک کے مضبوط مزدور یونینوں کو تقسیم کرکے کمزور کردیا گیا۔ بلوچستان کی مضبوط مزدور یونین آج مشکلات و مسائل کا شکار ہیں ہماری کوشش ہونی چاہئے کہ ہم دوبارہ ملازمین کے یونینوں اور مزدور یونینوں کو مضبوط و متحرک کریں۔ انھوں نے کہاکہ سیاسی جدوجہد کے علاوہ ہمارے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں۔انھوں نے کہاکہ پارٹی کے کارکنوں اور اتحادیوں کے دباؤ کے باوجود اساتذہ کی تقرریاں میرٹ کی بنیاد پر این ٹی ایس کے ذریعے کئے تاکہ بلوچستان میں تعلیمی ماحول کو بہتر بنایا جائے۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت بلوچستان کے 12 ہزار ایسے گاوں ہیں جہاں جہاں اسکول نہیں ہیں۔ عبدالمالک بلوچ نے کہاکہ ہم نے مارشل لاء کے دور میں اپنے کانگریس اور کنونشن بوائز اسکاوٹس اور ایوب اسٹیڈیم میں کرتے تھے لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ حالیہ حکومت کے دور میں ہم نے ہر دو جگہ درخواستیں دیئے اور صوبائی وزیر برائے اسپورٹس اور ایجوکیشن سے رابطہ بھی کیا لیکن ہمیں جواب دیا گیا کہ سیاسی جماعتوں کے لیے نہیں دے سکتے ہیں بلکہ بیروکرٹیک روئیہ اپنا کر آج اور کل پر ٹرخانے کی کوششیں کی گئیں اور ہم نے مجبورا ایک میرج ہال میں اپنے کنونشن کا انعقاد کیا۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی اور صوبائی صدر رحمت صالح بلوچ، محراب مری، لیبر سکریٹری منظور راہی، انفارمیشن سکریٹری علی احمد لانگو، اور فداجان بلیدی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے