خضدارمیں بدامنی انتظامیہ کی بے حسی کو ظاہر کرتے ہے، نوابزادہ میرظفراللہ زہری

خضدار (گرین گوادر نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی رہنماء سابق صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان نوابزادہ میرظفراللہ خان زہری نے خضدارسنی میں کم سن لڑکے خدابخش محمدحسنی کی دن دیہاڑے رہزنوں کے ہاتھوں بیدردی سے قتل کی شدید الفاظوں میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہیکہ خضدار میں کی جان ومال محفوظ نہیں ہے آئے روز ضلع خضدار کے مختلف شہروں چوکوں چوراہوں میں چوری چکاری اور قتل غارت گری کی ورداتوں میں اضافہ اورشریف شہریوں کی عزت ونفس اور جان ومال کی حفاظت کی دعوؤں کی کھلی کھل گئ ہےاب عوام ضلع خضدار میں غیر یقینی صورتحال سے گزر رہی ہے اپنے آپکو غیر محفوظ تصور کررہے ہیں خضدار سمیت پورے صوبے میں عوام کےجان ومال سے کھیلا جارہا ہے گزشتہ چند روز سے خضدار کے مختلف شہروں قصبوں اور شہر خضدارمیں بدامنی زور پکڑتے جارہے ہیں انکو کنٹرول کرنا بس سے باہر ہوتی جارہی ہے عوام کی جان ومال محفوظ نہیں ہے۔

خضدار اور دیہاتوں میں دن دیہاڑے قتل کرکے بآسانی زہزن قاتل ڈاکو غائب ہوجاتے ہیں خضدار میں چوری چکاری اور زہزنی کی وارداتیں عروج پر ہیں خضدار سنی میں معصوم کم سن لڑکے خدابخش حسنی کی رہزنوں کے ہاتھوں قتل ضلع میں بربریت کی بترین مثال ہے 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود اتنی سی کم آبادی والےچھوٹے شہر میں قاتلوں کی عدم گرفتاری سمجھ سے بالاتر ہے نوابزادہ میر ظفراللہ خان زہری نے کہا قاتل جتنا بھی بااثر اورطاقتور ہو قانوں کے سامنے انکی طاقت آٹے میں نمک کے برابر نہیں ہوسکتے ہیں خضدار شہر اور دیہاتوں میں دن دیہاڑے رہزنوں کی ہاتھوں موٹرسائیکل اورموبائیل کیلئے عوام کی جان ومال پر گھناؤنی کھیل کھیلنا انتظامیہ کی بے حسی کو ظاہر کرتے ہے اور عوام کا جینا محال ہوگئ ہے عوام شاہراہوں گلیوں دیہاتوں میں عدم تحفظ کا شکار ہیں آخر میں نوابزادہ میر ظفراللہ خان زہری اعلی حکام اور خاص کرقانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ خضدار کے امن و امان عوام کے سکون کو برباد کرنے والے قاتلوں رہزنوں کو فوری طور پرگرفتار کرکے عوام کی جان و مال کو تحفظ فراہم کریں اور علاقہ میں بدامنی خوف وہراس پھیلانے والے چوروں ڈاکوؤں رہزنوں اور قاتلوں کی سرکوبی کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے