جلد صوبائی قیادت کے ہمراہ تمام ڈویژن اور اضلاع کے دورے کریں گے، میرچنگیزجمالی

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی کے زیر صدارت پارٹی کے ڈویژنل صدور اور سینئر رہنماؤں کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اورتمام ڈویژنل صدرو نے صوبائی قیادت کو اپنے ڈویژن اور اضلاع کی کارکردگی سے آگاہ کیااجلاس میں ڈویژنل صدور اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ ڈویژنل، ضلعی اور تحصیل کی سطح پر پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے سے مشاورت کی گئی،اس موقع پرپاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی کہا کہ جلد صوبائی قیادت کے ہمراہ تمام ڈویژن اور اضلاع کے دورے کریں گے اور پارٹی کی فعالیت و تنظیمی امور پر ڈویژنل و ضلعی عہدیداروں و کارکنان سے مشاورتی نشستیں کریں گے،صوبائی صدر،جنرل سیکرٹری اور سیکرٹری اطلاعات نے ہدایت کر تے ہوئے کہاکہ تمام ڈویژنل صدور کو اپنے ڈویژن اور اضلاع میں پارٹی کو مزید فحال و منظم کرے اوراپنے اضلاع میں پارٹی ڈسپلن کی پابندی لازمی بنائی جائے پارٹی ڈسپلن پر کسی قسم کی رعایت نہیں ہوگی،اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ، سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک زیشان حسین،رخشان ڈویژن کے صدر نعیم بلوچ،نصیر آباد ڈویژن کے صدر میر بلال عمرانی،قلات ڈویژن کے صدر رفیق سجاد زہری،خوب ڈویژن کے صدر رحمت اللہ کدیزئی،مکران ڈویژن کے صدر ڈاکٹر برکت بلوچ،کوئٹہ ڈویژن کے سیکرٹری اطلاعات صوبدار جتک،نائب صدر حیکم علی بوہڑ،سینئر رہنماؤں میر حیدر خان جمالی،سید نصیر شاہ دوپاسی،در محمد ہزارہ،ضلع لسبیلہ کے صدر شریف پالاری،ضلع موسی خیل کے صدر ایم ظاہر موسی خیل،پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے سیکرٹری اطلاعات سفر ندیم زہری نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے