وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجوکا ڈائریکٹوریٹ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کا دورہ

اسلام آباد (گرین گوادر نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے منگل کے روز ڈائریکٹوریٹ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کا دورہ کیا اور ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نعیم رؤف سے ملاقات کی اس موقع پر بلوچستان کے تمام اضلاع میں پاسپورٹ دفاتر کے قیام اور عوام کو انکی دہلیز پر پاسپورٹ بنانے کی سہولت کی فراہمی پر بات چیت کی گئی ڈی جی نے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا کہ بلوچستان کے 29 اضلاع میں پاسپورٹ دفاتر قائم ہیں تاہم دیگر اضلاع میں عمارات کی عدم دستیابی کے باعث پاسپورٹ آفس قائم نہیں کئے جا سکے ہیں وزیراعلیٰ نے کوہلو واشک اور آواران اضلاع میں فوری طور پر پاسپورٹ دفاتر کے قیام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہاں دفاتر کے قیام کے لئے سرکاری عمارت فراہم کی جائے گی جسکے لیئے متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کو ہدایات جاری کردی جائیں گی ڈی جی نے وزیراعلیٰ کو یقین دہانی کرائی کہ عمارت کی دستیابی کے بعد فوری طور پر عملہ تعینات کر کے ان اضلاع کے عوام کو پاسپورٹ بنانے کی سہولت فراہم کر دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے