کسان خوشحال ہوگا توملک خوشحال اور ترقی کی راہ پرگامزن ہوگا، میرچنگیزجمالی

اوستہ محمد (گرین گوادر نیو) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی نے کہاہے کہ بلوچستان حکومت پانی کے مسئلہ پرسنجیدہ ہیں اس حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری سے بات چیت کی جائیگی،پانی کا مسئلہ بہت جلد حل کرلیاجائے گا،کسان خوشحال ہوگا توملک خوشحال اور ترقی کی راہ پرگامزن ہوگا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے آن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ پٹ فیڈر کینال اور کھیر تھر کینال کے پانے کے مسئلے پر سیکرٹری آب پاشی علی اکبر بلوچ سے ملاقات کی گئی ہے جس میں انفراسٹرکچر کے مینجمنٹ کے معاملات تھے،انہوں نے کہاکہ سیکرٹری آب پاشی کی جانب سے سندھ کے سیکرٹری سے بھی بات ہوئی ہے ہماری کوشش ہے کہ گندم کے بوائی کا مسئلہ نہ ہو پٹ فیڈر کینال پر مسئلہ نہ ہوگا کھیر تھر کینال کا مسئلہ ہے لیکن میری کوشش ہے کہ اس کو ابھی سے ہم لیں میر چنگیز خان جمالی نے کہا کہ نئی حکومت بلو چستان کی بنی مجھے اس حکومت سے امید ہے کہ وہ ایسے ایشوزکوسنجیدہ لیکر پانی کے مسئلے کو حل کریں گے کیونکہ حکومت سند ھ اپنے ایریا میں ان کینالوں کے کام کرنے کے لئے پیسے دے رہی ہے لیکن بلو چستان حکومت نہیں دے رہی ہے اسی ہفتے مین وزیر اعلیٰ قدوس بزنجو سے ملاقات کرونگا انہیں اس بارے میں بریف کر کے ان دونوں کینالوں کے منیجمنٹ کے لیے پیسے لیں گے، جب تک بلو چستان حکومت پیسے نہیں دیں گے تب تک یہ کام نہیں ہوگا،میر چنگیز خان جمالی نے کہا کہ اس سے قبل بھی قدوس بزنجو، اور ایم پی ائے میر جان محمد جمالی، سکندر عمرانی، محمد خا ن لہڑی سے ملاقات ہوئی اور پانی کا مسئلہ پر ملاقات ہوئی اور بات چیت ہوئیانہوں نے بھی تسلی کرائی کہ یہ گرین بیلٹ علا قہ ہے جسے غیر آباد ہونے نہیں دیں گے، میر چنگیز خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے توقع ہے کہ یہ حکومت اس مسئلے کو حل کرنے میں سنجیدہ ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو یہ احساس ہے کہ ہمارا ملک زرعی ملک ہے اسے ہر حال میں بہتر بنایا جائے، کسان خوشحال پاکستان خوشحال ہو جائے گا، انہوں نے کہا کہ میں چیف سیکریٹری سے بھی ملاقات کرونگا پانی کے اشو پر لیناس وقت دریا میں پانی کم ہے یہ اشو بھی ہے لیکن ہم اپنا پانی لیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے