پسماندگی اورغربت کے مسائل پردستیاب وسائل کے مناسب استعمال سےقابوپایا جاسکتا ہے، سید ظہورآغا

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ ماضی میں غربت اور پسماندگی کو نظرانداز کرنے سے اگرچہ صورتحال مزید پیچیدہ اور گمبھیر ہے وسائل کم اور مسائل زیادہ ہیں اب بھی پسماندگی اور غربت کے مسائل پر دستیاب وسائل کے مناسب استعمال سے قابو پایا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں بلوچستان صوبائی اسمبلی کے قائم مقام اسپیکر سردار بابر خان موسیٰ خیل سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے صوبے بھر میں وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کی اہمیت و افادیت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی ترقیاتی منصوبہ مقرر وقت پر مکمل نہ کیا جائے تو ایک طرف عوامی مسائل ومشکلات طویل ہو جاتی ہیں تو دوسری جانب منصوبے کے اخراجات میں کئی گنا اضافہ بھی ہو جاتا ہے. گورنر بلوچستان نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے غیرسرکاری اداروں کا کردار بھی بہت اہم ہے لہٰذا ہمیں پوری توجہ عوام کو درپیش مشکلات کا سنجیدہ حل ڈھونڈنے پر مرکوز رکھنی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے