میرجان محمد جمالی جلد صحت یاب ہوکر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو
کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان عوامی پارٹی کے چیف آرگنائزر رکن صوبائی اسمبلی ونو منتخب سپیکر صوبائی اسمبلی بلوچستان میر جان محمد جمالی کی خرابی صحت کے باعث کوئٹہ سے کراچی منتقلی پر انکی جلد اور مکمل صحت یابی کے لئے صحت کاملہ عاجلہ کی دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ میر جان محمد جمالی جلد صحت یاب ہوکر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔