ٹی ایل پی کے خلاف رینجرز کو گولی چلانے کی اجازت سے ملک میں خانہ جنگی شروع ہوجائیگی،سردار یعقوب ناصر

لورالائی(گرین گوادر نیوز) پی ڈی ایم کے رہنماء و مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سینئر نا ئب صد سابق وفاقی وزیر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کے خلاف رینجرز کو گولی چلانے کی اجازت سے ملک میں خانہ جنگی شروع ہوجائیگی حکومت مذکرات سے مسئلہ کا حل نکالے پنجاب میں اس وقت حکومت کی رٹ زیرو ہے ٹی ایل پی سے مذکرات میں جو فیصلے ہوئے تھے آج حکومت اس سے راہ فرار اختیار کررہی ہے حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان جو فیصلے ہوئے تھے اس کو قوم اور میڈیا کے سامنے پیش کیئے جائیں انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی بھی بات چیت کو اہمیت دیتے ہوئے مذکرات سے مسائل کو حل کرے تشدد جلاو گھیر او اور توڑ پھوڑ کسی مسئلے کا حل نہیں اسلام اور ائین پاکستان ہمارے حقوق کا سب سے بڑا ضامن ہے اور تمام مسائل کا حل اسمیں موجود ہے ہمیں امن کا دامن کسی صورت نہیں چھوڑنا چاہیئے انہوں نے کہا کہ وزیر آباد اور دیگر علاقوں میں سڑکوں کی بندش سے ٹریفک بری طرع جام ہونے سے عوام کو مشکل صورتحال سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے اور احتجاج سے ہمارے ملک کے اکانومی کو اب تھک 35 ارب سے زیادہ کا نقصان پہنچا ہے انہوں نے کہا کہ اسلام راستوں کی بندش عوام کو مشکل میں ڈالنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیتا انہوں نے کہا کہ ہمیں رسول اللہ کی دینی تعلیمات کی روشنی میں عمل کرنا پیرا ہونا چاہیئے تو ہم تمام مسائل سے نکل سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت اور ٹی ایل پی دونوں تشدد کی زبان استعمال ترک کرکے میز پر بات چیت کے زریعے تمام مسائل کا حل تلاش کریں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن تمام سیاسی جماعتوں اور خاص کر مذہبی جماعتوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ ملک کے وسیع تر مفاد اور انتہائی نازک صورتحال میں اپنا کردار ادا کرکے ملک کو مشکلات سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں پرتشدد احتجاج روکھنے کیلئے حکومت سخت اقدامات اٹھائے کیونکہ تمام بیرونی ممالک کی سفارت خانے اس شہر میں واقع ہیں پرتشدد کاروائیوں سفارت کاروں میں تشویش پھیل رہا ہے اور ہمارے اپنے شہریوں میں بھی خوف و ہراس پیدا ہورہی ہے لہذا اس شہر کو پرامن بنانے میں حکومت کے ساتھ اپوزیشن کو بھی اپنی زمہ داری ادا کرنی چاہئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے