ایجو کیشن فاؤنڈیشن بلوچستان کی جا نب سے یوم اساتذہ پرپروگرام مرتب کرنا خوش آئنداقدام ہے، راحیلہ حمید درانی

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) سابق اسپیکر بلو چستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی نے کہا ہے کہ پاکستان ایجو کیشن فاؤنڈیشن بلوچستان کی جا نب سے دو ماہ میں اسکولز و کالجز کے طلباء و طالبات کے لئے سولہ اور ٹیچرز کے لئے یوم اساتذہ پر ایک پر وگرام مر تب کرنا خوش آئند اقدا م ہے اپنی مدد آپ کے تحت ستمبر و اکتوبر 2021میں سترہ پر وگرامز کا میابی سے انعقاد کے انتہائی مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان ایجو کیشن فاؤنڈیشن کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ پرو گرامز میں ملی نغمے، حسن قرات، حسن نعت، ربیع الاول کی منا سبت سے تقریری مقابلے بعنون وجہ تخلیق کائنات ”تم ؐ ہی ہو یا رسوال اللہ ؐ ”اس ادبی و علمی کا وشوں کے سا تھ کھیلوں پر بھی تو جہ دی گئی اور تھرو بال ایسو سی کے زیر اہتمام تین ٹورنامنٹس ابرار ہال ایسو سی اسٹیڈیم اور گرلز کالج کوئٹہ کینٹ میں منعقد کئے گئے انہوں نے کہاکہ پر وگرامز بوائز اسکولز اور کالجز کے لئے باترتیب ٹیکنیکل ماڈل ہائی اسکول، گور نمنٹ احمد گرلز ہائی اسکول اور ایو ب اسٹیڈیم و گور نمنٹ پو سٹ گر یجو یٹ گر لز کالج کوئٹہ کینٹ میں پایہ تکمیل تک پہنچیں اس کے علا وہ دو پر وگرامز ایلیمنٹری کالج ارباب کرم خان روڈ میں ہوئے تمام مقابلوں میں نقد انعامات ٹرافیزدی گئیں جبکہ شرکاء کو انفرا دی انعامات بھی دئے گئے انہوں نے پی ای ایف بلو چستان وسیع اختر سید کی مخلصا نہ کو ششوں کی سہرا تے ہوئے ہدایت کی کہ وہ طلباء طالبات اورر اساتذہ کے لئے اپنی بے لوث خدمات جا ری رکھیں اور جس طرح آل پاکستان گل حسن کا سی میموریل ٹورنامنٹ کوئٹہ کیا گیا اس طرح اور بھی پرو گرام مر تب کریں اجلاس میں کنو ینئر پی ای ایف بلو چستان آصف اختر، پروفیسر محمد انور، پر فیسر سعد اللہ، مس اختر، حبیب الرحمن جہانگیر کا سی، محمد انور کاکڑ، حنیف اچکزئی، عارفہ صد یقہ، ایا ز محمود، فرح انجم سمیت دیگر نے شر کت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے