جام بڑے آدمی ہیں انہوں نے صوبے کو تہس نہس کیا ہے، سردارمحمد صالح بھوتانی

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر رہنما ء و رکن صوبائی اسمبلی سردار محمد صالح بھوتانی نے کہاکہ پارٹی ہماری ایک ہی ہے ہم سب ایک ہوگئے ہیں جام صاحب بڑے آدمی ہیں انہوں نے صوبے کو تہس نہس کیا ہے اب وہ آرام کریں۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو بلوچستان اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، سردار صالح بھوتانی نے کہا کہ جام کمال خان سے ہماری دشمنی نہیں ہے وہ مانے ہوئے ہیں جام کمال خان پہلے وزیراعلی بن چکے ہیں ابھی ان کازخم تازہ ہے وہ کابینہ میں شامل نہیں ہونگے انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی ایک ہی ہے ہم سب ایک ہوگئے ہیں صالح بھوتانی کا کہنا تھا کہ جام کمال نے اس صوبے کی خدمت کی ہے اور صوبے کو تہس نہس کیا ہے اب وہ آرام کریں، انہوں نے کہا کہ ہر کوئی دوسرے پر تنقید کرتاہے ہم تنقید کے بجائے تعمیری کام کریں گے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جام کمال اپوزیشن میں کیوں بیٹھیں گے ان کی پارٹی حکومت میں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے