متحدہ اپوزیشن نئی بلوچستان حکومت میں شامل نہیں ہوگی،ملک سکندرایڈووکیٹ

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز)بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندرایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جام کمال خان کی حکومت کا ختم ہونے ان کے لئے خوشی کا باعث ہے، متحدہ اپوزیشن نئی بلوچستان حکومت میں شامل نہیں ہوگی،یہ بات قائد حزب اختلاف نے بلوچستان اسمبلی میں اپنے چیمبر میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں کہی ملک سکندر ایڈوکیٹ کا کہناتھا کہ امید ہے عبدالقدوس بزنجو نہ صرف ہمارے مطالبات پورا کریں گے،بلکہ نئی سیاست کی بنیاد رکھیں گے، ان کا کہناتھا کہ اپوزیشن کے مطالبات بھی بلوچستان اور اس کے عوام کے مطالبات ہیں ہمارے مطالبات میں لوگوں کی ترجیحات کے مطابق اورعوامی نمائندوں کو فنڈز کا دیاجاناشامل رہاہے اسی طرح ہمارے مطالبات میں انتخابی حلقوں میں عوامی نمائندوں کء کردار اور حیثیت کو تسلیم کیاجانا بھی شامل ہے ان کا یہ بھی کہناتھا کہ بلوچستان میں جو سیاسی جدوجہد اور محنت کی گئی اتنی ملک میں ماضی میں کسی اپوزیشن نے نہیں کی اسٹیببلشمنٹ کو بھی حالات کا ادراک کرنے پر مجبور کیاگیا اس دوران جام کمال صاحب حکومت بچانے کیلئے ہر طرح کی سازش کرتے رہے اور ہم کئی دن تک 39/40لوگ اس عزم کیساتھ ایک جگہ پر اکٹھے رہے کہ جام کمال کو ہٹاناہے ان کی حکومت کا ختم ہونا ہمارے لئے خوشی کا باعث ہے، انہوں نے کہا کہ بی اے پی کے تمام مخالفین عبدالقدوس بزنجو کے ساتھ آگئے ہیں اب عبدالقدوس بزنجو کا جام کمال کء سوا کوئی مخالف نہیں رہا اور اب ان کے راستے میں کسی قسم کی کوئی مشکل نہیں ہے،ملک سکندر ایڈووکیٹ کا یہ بھی کہناتھا کہ یہ صوبائی وزراء اور بیوروکریٹس کا فرض ہے کہ وہ عوام کا اعتماد حاصل کریں اور بیوروکریٹس کسی کا کوئی غیرقانونی حکم نہ مانیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے