پی ڈی ایم کل کوئٹہ میں عوام دشمن حکومت کے خلاف بھر پور عوامی قوت کا مظاہرہ کریگی، جمال شاہ کاکڑ

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم آج کوئٹہ میں عوام دشمن حکومت کے خلاف بھر پور عوامی قوت کا مظاہرہ کریگی، مہنگائی بد امنی، بے روزگاری کے خلاف عوام نے فیصلہ سنا دیا ہے حکومت فوری طور پر مستعفی ہو جائے اور نئے صاف وشفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے،یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم آج کوئٹہ کے میزان چوک پر عوامی قوت کا مظاہرہ کریگی اور حکومت کو بتائے گی کہ عوام کے ایک اور اجتماع نے اسے مسترد کردیا ہے انہوں نے کہا کہ ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا گیا ہے حکومت نے ملک کو مافیاؤں کے حوالے کررکھا ہے جو عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں آج عوام پیٹرول 137روپے فی لیٹر،چینی 120روپے،آٹا 85روپے فی کلو خریدنے پر مجبور ہیں مہنگائی نے عوام کی زندگیاں اجیرن بنا دی ہیں لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی انہوں نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ سے آنے والی حکومتیں عوام کا خیال رکھتی ہیں پی ٹی آئی نے تین سال میں ثابت کردیا ہے کہ وہ عوامی حکومت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے کارکن آج کے مظاہرے میں بھر پور انداز میں شرکت کرکے اسے کامیاب بنائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے