ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک بار پھر کرونا ویکسینیشن کے نام پرتاجروں کو تنگ کیا جارہا ہے، رحیم آغا

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز)انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) کے صدر رحیم آغا،عمران ترین،حاجی نصرالدین کاکڑ، حاجی یعقوب شاہ کاکڑ، میر رحیم بنگلزئی، حیدر آغا، محمد حسین، محمد جان آغا درویش، ولی افغان، حاجی ظہور کاکڑ، خان کاکڑ، نعمت ترین،امردین آغا، بسم اللّٰہ ترین، حاجی شفیع آغا، حاجی قیوم خلجی، امردین آغا،حاجی اسلم ترین، حاجی حسن خلجی، منظور ترین اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک بار پھر کرونا ویکسینیشن کے نام پر تاجروں کو تنگ کیا جارہا ہے اور بلا جواز اپنی رپورٹ بنانے کیلئے دکانوں کو سیل کیا جارہاہے جوکہ ایک قسم کی غنڈہ گردی ہے اور تاجروں کو اپنے کاروبار سے دستبردار کرنے کے مترادف ہیں اور کہا ہے کہ ڈی سی کوئٹہ ان مجسٹریٹ اور آفیسران کو بلا جواز دکانوں کو سیل کرنے اور تاجروں کو تنگ کرنے سے باز رکھے اور ایسا نہ ہو کہ تاجر ایک بار پھر احتجاج پر مجبور ہوجائے اور اسکی تمام تر زمہ داری ڈی سی کوئٹہ پر عائد ہوگی اور کہا ہے کہ ہم تاجر ہمیشہ حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون میں رہیں ہیں اور مگر اسکے باوجود چند آفیسران کی وجہ سے ہمیں انتظامیہ سے مایوسی ہوجاتی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے