نوابزادہ گہرام بگٹی نے وزرات اعلیٰ کے نامزد امیدوارعبدالقدوس بزنجو کی حما یت کا اعلان کردیا

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) جمہوری وطن پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ گہرام بگٹی نے بلوچستان عوامی پارٹی سے وزرات اعلیٰ کے نامزد امیدوار میر عبدالقدوس بزنجو کی حما یت کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اوربلوچستان عوامی پارٹی سے وزرات اعلیٰ کے نامزد امیدوار میر عبدالقدوس بزنجو نے جمہوری وطن پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ گہرام بگٹی سے انکی رہائشگاہ جا کر ملا قات کی اور ان سے نامزد وزیر اعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو کی حمایت کی درخواست کی اس موقع پر نوابزادہ گہرام بگٹی نے میر عبد القدوس بزنجوکی حمایت کا اعلان کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے