نیا قائد ایوان،جوڑتوڑکا سلسلہ جاری،عبدالقدوس بزنجواپنی پوزیشن مضبوط کرنے کیلئے متحرک
کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) نیا قائد ایوان،جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری،بی اے پی کے میرعبدالقدوس بزنجو اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کیلئے متحرک،ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں جبکہ دوسری جانب جام کمال،حمایتی ارکان اور اتحادی جماعتیں بھی سرگرم ہیں۔بلوچستان میں جام کمال کی وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ کے بعد نئے قائد ایوان کیلئے بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے میرعبدالقدوس بزنجو جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سرداریارمحمدرند کے نام سامنے آئے ہیں اس سلسلے میں میرعبدالقدوس بزنجو اپنی پوزیشن مضبوط بنانے کیلئے متحرک ہے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی مبین خان خلجی اور بی اے پی کی ڈاکٹرربابہ بلیدی سے ملاقات کی جبکہ دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ جام کمال،حمایتی ارکان اور اتحادی جماعتیں بھی سرگرم ہیں گزشتہ روز جام کمال کی قیادت میں وفد نے سابق صوبائی وزیر سردار سرفراز ڈومکی سے ملاقات کی اور صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ذرائع کاکہناہے کہ جام کمال،حمایتی ارکان اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سرداریارمحمدرند کی حمایت کا گرین سگنل دیاگیاہے۔