قائد ایوان کونامزد کرنے کے لئے بی اے پی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کیا جائیگا، میرظہوربلیدی

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی کے قائم مقام صدر رکن صوبائی اسمبلی میر ظہور بلیدی نے کہا ہے کہ قائد ایوان کو نامزد کرنے کے لئے بی اے پی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کیا جائیگا، یہ بات انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہی انہوں نے کہا کہ جام کمال خان کے استعفی کے بعد بطور پارٹی صدر و پارلیمانی لیڈر میں صوبے کی سیاسی صورتحال اور نئے قائد ایوان کو نامز د کرنے کے لئے بلوچستان عوامی پارٹی کے تما م پارلیمنٹرینز کا اجلاس طلب کرونگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے