جام کمال وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہونے ​کے بعد کابینہ کی تحلیل کا نوٹیفکیشن جاری

کوئٹہ: جام کمال وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہوگئے۔ گورنر نے استعفی منظور کرلیا۔ کابینہ کی تحلیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
جام کمال کے وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ گورنر ہاؤس میں اعلی سطح اجلاس میں کیا گیا۔ جام کمال کے مستعفی ہونے کے بعد بلوچستان کی صوبائی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی۔
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس میں 20 اکتوبر کو پیش کردہ تحریک عدم اعتماد کی قرار داد پر رائے شماری ہونا تھی تاہم وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے مستعفی ہونے کے باعث تحریک عدم اعتماد کو نمٹا دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے