بد عنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے: جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہوا جس میں مختلف ریفرنس بارے تفصیلی تبادلہ خیالات کیا گیا۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق نیب منی لانڈرنگ، میگا کرپشن اور وائٹ کالر کرائمز کیسز میرٹ پر نمٹانے کیلئے پر عزم ہے۔ نیب مفروروں اور اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک سے بد عنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے۔ بدعنوانی ایک کینسر ہے جس کا واحد حل سرجری ہے۔
چیئرمین نیب نے احتساب عدالتوں میں 1230 بدعنوانی کے ریفرنسز کی جلد سماعت کے لئے درخواستیں دائر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اربوں روپے کی کرپشن کرنے والوں کے خلاف قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مفروروں اور اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔میگا کرپشن کے وائٹ کالر کرائمز کو قانون کے مطابق نمٹانے کے لئے تمام ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب نے سی پیک منصوبوں کی نگرانی کے لئے چین کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب کے مقدمات میں سزا کی شرح 86.8 فیصد ہے۔ یہ ملک کے کسی بھی اینٹی کرپشن کے ادارے کے مقابلہ میں بہترین کارکردگی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے