پی ٹی آئی اور آئی ایم ایف کی مخلوط حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے، جمال شاہ کاکڑ

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور آئی ایم ایف کی مخلوط حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے، پاکستان کو بحرانوں کی دلدل سے نکالنے کا واحد راستہ مسلم لیگ(ن) اور پی ڈی ایم ہیں عوام پی ڈی ایم کا بھر پور ساتھ دیکر موجودہ حکومت کے خلاف اپنا فیصلہ سنائیں،یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) عوام کی حقیقی نمائندہ اور پی ڈی ایم کی روح رواں جماعت ہے میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) کے کارکن ملک بھر میں مہنگائی بد امنی، بے روزگاری کے خلاف باہر نکل رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پی ڈی ایم کے تمام احتجاجی مظاہروں، جلسوں اور سیاسی سرگرمیوں میں مسلم لیگ(ن) بلوچستان نے بھر پور انداز میں نمائندگی کی ہے اور مستقبل میں مزید موثر انداز میں اس نمائندگی کو بڑھایا جائیگا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو مہنگائی،بے روزگاری، مایوسی کے علاوہ کچھ نہیں دیا آج غریب فاقہ کشی پر مجبور اور متوسط طبقہ اپنی بقاء کی جنگ لڑ ہررہا ہے حکومت نے ملک کو صرف بحران دئیے ہیں لیکن مسلم لیگ(ن) میاں نواز شریف کی قیادت میں عوام کو سخت حالات میں تنہا نہیں چھوڑیگی ہم روز اول سے عوام دشمن حکومت کے اقدامات کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کاخاتمہ نہ کا گیا تو لوگ چوری ڈکیتی پر مجبور ہونگے اور ملک میں خانہ جنگی کی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے عوام پی ڈی ایم کاساتھ دیکر ا س حکومت کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں مسلم لیگ(ن) میاں نواز شریف کی قیادت میں پی ڈی ایم کے ہمراہ ملک میں مہنگائی کاخاتمہ، روزگارفراہم اور مسائل کو حل کریگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے