وزیراعلیٰ ہارس ٹریڈنگ کیساتھ ساتھ ارکان اسمبلی پر دباؤ بھی ڈال رہے ہیں، ملک سکندرایڈوکیٹ

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نہ صرف ہارس ٹریڈنگ کر رہے ہیں بلکہ ارکان اسمبلی پر دباؤ بھی ڈال رہے ہیں،یہ بات انہوں نے بلوچستان اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا اصول ہے کہ جب کسی کو اکثریت کسی کو حاصل ہو تب ہی وہ قائد ایوان بن سکتا ہے،34 افراد کی اکثریت سے تحریک عدم اعتماد منطور ہوئی ہے جس کے بعد وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان اس منصب پر رہنے کے حق دار نہیں،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے تحریک کے خلاف مقابلہ کر رہے ہیں وزیر اعلی نہ صرف ہارس ٹریڈنگ بلکہ ایم پی ایز پر دباؤ بھی ڈال رہے ہیں، ملک سکندر ایڈووکیٹ نے کہا کہ بشریٰ رند کا ٹویٹ غلط اور بے بنیاد ہے پاکستان کی مقتدر قوتوں سے اپیل ہے کہ ہمیں تحفظ فراہم کریں وزیراعلیٰ جام کمال خان کی خواہش ہے کہ ہم مر جائیں،لالا رشید بلوچ کو بھی حبس بے جا میں رکھا گیاتھا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی یونس عزیز زہری نے کہا کہ اغواء برائے تعاون سنا تھا لیکن اغواء برائے ووٹ پہلی بار سنا ہے ہم نے اس معاملے پر آئی جی پولیس بلوچستان کو خط لکھ ہے بشری رند کے ٹوئٹر بیان کو ہم تسلیم نہیں کرتے25 کو ہم اکثریت ثابت کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے