نیب نے جھوٹا مقدمے میں بلاجواز خورشید شاہ کو گرفتار کیا ،سردارسربلند جوگیزئی
کوئٹہ(گرین گوادر نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی،جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ اور سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے سابق قائد حزب اختلاف و رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کی ضمانت منظوری پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ضمانت منظوری نے ثابت کردیا کہ نیب نے جھوٹا مقدمے میں بلاجواز خورشید شاہ کو گرفتار کیا تھاجھوٹے مقدموں میں خورشید شاہ اور انکے خاندان کو جن اذیتوں سے گزرنا پڑااسکا حساب سلیکٹڈ حکومت سے لیا جائے گا، انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام کا اصل چور عمران خان اور اسکے ساتھی ہیں جن کا جلد احتساب ہوگا نیازی حکومت جلد گھر جانے والی ہے حکومتی کے الٹی گنتی شروع ہوچکی پاکستانی عوام دیکھے گی کہ عمران خان کی کرپٹ چور حکومت جلد گھر جائے گے انہوں نے کہاکہ سابق قائد حزب اختلاف و رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کی ضمانت منظور ہونے پر پیپلزپارٹی کے جیالوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔