اپوزیشن اور بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض ارکان نے اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کی رہائشگاہ پر پنا ہ لے لی

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن اور بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض ارکان نے اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کی رہائشگاہ پر پنا ہ لے لی، جمعرات کو بلوچستان عوامی پارٹی کے قائم مقام صدر میر ظہور بلیدی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ بلوچستان کی اقلیتی حکومت کی جانب سے اسمبلی کے چار ارکان کے لاپتہ کروائے جانے بعد خطرناک صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے بلوچستان اسمبلی کے 34ارکان نیاسپیکر بلوچستان اسمبلی کی رہائشگاہ پر پناہ لے لی ہے انہوں نے کہا کہ آئی جی پولیس کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ وزیراعلیٰ جام کمال کے دباؤ میں آنے کی بجائے مسنگ ایم پی ایز کو بازیاب کریں اور دیگر ارکان کو سیکورٹی فراہم کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے