قلات خالق آباد منگچر کے فیڈر ٹیچرز دیہی اور پہاڑی علاقوں میں بہتر طریقے سے اپنے خدمات سر انجام دے رہے ہیں،ڈپٹی ڈی او فی میل خالق آباد منگچر طاہرہ بلوچ

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز)ڈپٹی ڈی او فی میل خالق آباد منگچر طاہرہ بلوچ اور فیلڈ آفیسر این سی ایچ ڈی میر جاوید اقبال لانگو نے فیڈر سکولز کے دورے کئے طاہرہ بلوچ قلیل تنخواہ پرفیڈرٹیچرز کے تعلیمی خدمات کو سرا ہااور کہا کہ قلات خالق آباد منگچر کے فیڈر ٹیچرز دیہی اور پہاڑی علاقوں میں بہتر طریقے سے اپنے خدمات سر انجام دے رہے ہیں میں ان کو داد دیتی ہوں این سی ایچ ڈی کے فیلڈ آفیسر میر جاوید اقبال لانگو نے کہا کہ فیڈر ٹیچرز بلوچستان سمیت پورے پاکستان کے دور دراز دیہی اور پہاڑی علاقوں میں کافی عرصے سے اپنے خدمات بہتر طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں اور ابھی تک اپنے مستقل ھونے کے انتظار میں ہیں انھوں نے کہا کہ جس طرح حکومت نے تمام این سی ایچ ڈی ملازمین کو مستقل کیا اسی طرح فیڈر ٹیچرز کو بھی جلد از جلد مستقل کریں تاکہ وہ مزید بہتر طریقے سے اپنے خدمات انجام دے سکے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے