بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض ارکان اور اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے رابطے تیز کر دئیے

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض ارکان اور اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے رابطے تیز کر دئیے،پیر کو بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض ارکان کا اجلاس اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا جس میں ناراض ارکان نے بدھ کو ہونے والے اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی اور تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر غور کیا گیا،اسی طرح بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ سے اپوزیشن ارکان ثناء بلوچ، اصغر علی ترین، یونس عزیز زہری نے ملاقات کی اور تفصیلی تبادلہ خیال کیا، بلوچستان نیشنل پارٹی کے ارکان اسمبلی نے بھی اپنا مشترکہ اجلاس کیا جس میں پارٹی کے ارکان اسمبلی نے شرکت کی اجلاس میں سیاسی صورتحال، تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی اصغر علی ترین نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے