لائبریری کا تصور بہت قدیم ہے اور زمانہ قدیم سے ہی کتب خانے معاشرے کی فکر اور علمی ترقی میں مددگار رہے ہیں،شاہ عرفان غرشین

گوادر (گرین گوادر نیوز)کمشنر مکران شاہ عرفان غرشین نے کہا ہے کہ لائبریری کا تصور بہت قدیم ہے اور زمانہ قدیم سے ہی کتب خانے معاشرے کی فکر اور علمی ترقی میں مددگار رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر میں سید ظہور شاہ ھاشمی پبلک ڈیجیٹل لائبریری کے افتتاح کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا لائبریری کا باقاعدہ افتتاح کمشنر مکران شاہ عرفان غرشین اور اویس مینگلا نے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گوادر میجر ریٹائرڈ عبدالکبیر خان زرکون پرنسپل گرلز کالج گوادر سبین بلوچ اسسٹنٹ کمشنر گوادر راجہ طہر عباس سمیت کالج کے طلبا و طالبات موجود تھے اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ کتابیں علم وحکمت کا خزانہ ہوتی ہیں اور شعور و ادراک کی دولت قوموں کو اسی خزانے سے حاصل ہوتی ہیں کسی بھی قومی معاشرے میں کتب خانوں سے ایک طرف تو امن اور دوستی کی فضا پیدا ہوتی ہے جو قوموں کے افراد کے ذہنوں کو تخلیقی اور تعمیری رجحانات دیتی ہے اور وہ تہذیب وتمدن سے آشنا ہو کر اتحاد و اتفاق سے زندگی گزارنے کا فن سیکھتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ کتابوں کی حفاظت کی جائے جو ہمارا سرمایہ ہیں کمشنر مکران نے کہا کہ اس لائبریری سے گوادر کے طلبا و طالبات اور عام لوگ مستفید ہونگے بعدازاں کمشنر مکران نے لائبریری کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور طالبات سے ملے جبکہ زیر تعمیر گرلز کالج کے عمارت کا بھی معائنہ اور جائزہ لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے