بلوچستان یونیورسٹی کے قریب دھماکہ ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 13 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی

کوئٹہ میں بلوچستان یونیورسٹی کے قریب دھماکہ ہوا ہے، جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
پولیس کے مطابق سریاب روڈ پر یونیورسٹی کے پاس دھماکہ ہوا طلاعات کے مطابق دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، سریاب روڈ میں دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 13 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی ہوگئے۔
سریاب روڈ پر بلوچستان یونیورسٹی کے قریب ہونے والے دھماکے میں ایک پولیس اہلکارجاں بحق ہوگیا، 13پولیس اہلکار اور 3راہگیر بھی زخمی ہوئے۔
تمام زخمی پولیس اہلکار اور تینوں راہ گیروں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے ذریعے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
دھماکہ کی آواز دور دور تک سنی گئی۔دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے