تعلیم کے بغیر ہم ترقی نہیں کر سکتے : پروفیسر اسحاق باجوئی
قلات:ڈویژنل ما ئنرنگ آفیسر قلات ڈویژن پروفیسر اسحاق باجوئی نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر ہم ترقی نہیں کر سکتے ہیں طلباء اور اساتذہ تعلیمی پسماندگی کے خلاف اپنا کردار ادا کریں گورنمنٹ ڈگری کالج قلات کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کریں گے اساتذہ کی کمی دور کرنے کے لیے ریموریشن پر اسا تذہ بھرتی کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں پرنسپلز بھی اپنا کردار ادا کریں ان خیلات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ڈگری کالج قلات کے دورے کے دوران طلباء اور اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقعے پر کلاس رومز میں میں طلباء کے مسائل بھی غور سے سنیں اور ان کو حل کرنے کی یقین دہانی کی خصوصاًاساتذہ کی کمی انٹرنیٹ کی کالج میں عدم دستیابی اور کورس کی کتابوں کی عدم فراغمی کے مسائل کو حل کرنے کا بھی یقین دلایا اس موقعے پر پرنسپل پروفیسر عبدالحئی دہوار بھی موجود تھے۔