حکمران مہنگائی،بد امنی،بے روزگاری کے ستائے عوا م پررحم کھائیں، جمال شاہ کاکڑ

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام سیاسی افراتفری کے ماحول میں شدید پریشانی کا شکار ہیں عوام پہلے ہی حکومتی کارکردگی سے مایوس تھے ایک ماہ سے صوبے کے تمام امور بند ٹھپ ہیں، حکمران مہنگائی،بد امنی،بے روزگاری کے ستائے عوا م پررحم کھائیں اگر کسی وزیراعلیٰ کے پاس اکثریت نہیں ہے تو وہ عہدہ چھوڑ دیں یا پھر اعتماد کا ووٹ لیکر اکثریت ثابت کریں۔ یہ بات انہوں نے پارٹی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ایک ماہ سے سیاسی سراسیمگی کا عالم ہے عوام پہلے ہی حکومتی کارکردگی سے مایوس تھے اب گزشتہ ایک ماہ سے حکومت کے درمیان آپسی رسہ کشی کی وجہ سے صورتحا ل ابتر ہوگئی ہے بلوچستان کے عوام پریشان ہیں کہ حکمرانوں کو انہیں نہیں اقتدار بچانے کی پرواہ ہے انہوں نے کہا کہ سیاسی،جمہوری اور اخلاقی تقاضہ ہے کہ جس کے پاس بھی اکثریت ہو وہ ظاہر کرے وزیراعلیٰ کے پاس اگر اکثریت ہے تو وہ اعتماد کا ووٹ لیکر اسے ثابت کریں اگر انکے پاس اکثریت نہیں ہے تو جمہوری انداز میں باعزت طریقے سے مستعفی ہو جائیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو اب مزید پریشانی سے دوچار کرنے کی بجائے سیاسی قیادت اپنے مسائل کا حل نکالے ایک ماہ سے صوبے کے دفتری اور ترقیاتی سمیت تمام امور ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں عوام مہنگائی، بے روزگاری،بد امنی کے حوالے کردئیے گئے ہیں حکمرانوں نے عوام کو اللہ کے آثرے چھوڑدیا ہے انہوں نے کہا کہ سیاسی بحران کا فوری اور دیر پا حل نہ نکالاگیا تو صوبے کی صورتحال ابتر ہو گی جس کا صوبہ متحمل نہیں ہوسکتا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے