دشت لیویز کی کاروائی،3 ملزمان گرفتار، موٹرسائیکل اورمختلف سامان سے لوڈ پک اپ گاڑی کو تحویل میں لے

مستونگ(گرین گوادر نیوز)دشت لیویزانتظامیہ کی کامیاب کاروائی،تین ملزمان گرفتار،مسروقہ موٹرسائیکل اورمختلف سامان سے لوڈ پک اپ گاڑی کو تحویل میں لے لیا،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر (ر)محمدالیاس کبزئی،اور اسسٹنٹ کمشنر دشت میڈم فریدہ ترین کی خصوصی ہدایات پر تحصیلدار دشت بہادرخان کھوسہ کی سربرائی میں نائب رسالداردشت احمدشاہ،ہیڈمحررشادی خان بنگلزئی،نائب محرر حاجی ندیم بنگلزئی ودیگرلیویز نفری کے ہمراہ سپیزنڈ کے مقام پرخفیہ اطلاع پر دوران گشت چیکنگ کرتے ہوئے مختلف وارداتوں میں ملوث تین اہم ملزمان کوگرفتارلیاملزمان کے قبضہ سیپک اپ گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی گاڑی میں چوری شدہ ایک موٹرسائیکل،سریاں،دروازے سمیت دیگر چوری کا سامان لوڈ تھا۔جو کہ ملزمان چوری شدہ سامان منتقل کررہے تھے جنہیں لیویز فورس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے دہرلیا،لیویز انتظامیہ دشت ملزمان سے مزید تفتیش کررہی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے