مستونگ، انتظامیہ کی کاروائی،بڑی مقدار میں اعلی کوالٹی کی غیر ملکی شراب برآمد

مستونگ(گرین گوادر نیوز)ضلعی انتظامیہ کی کامیاب کاروائی،بڑی مقدار میں اعلی کوالٹی کی غیر ملکی شراب برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر(ر) محمد الیاس کبزئی کے خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاء المنیم بلوچ کے نگرانی لیویز میجررسالدار شاہ محمدزہری سربرائی میں لیویزتھانہ درینگرڑھ کے انچارج رسالدار پیر محمد نائب رسالدار ظہیر محمدشہی، دفعدار نوربخش،دفعدار نبی بخش اور لیویز فورس کی آفیسران پر مشتمل گشتی ٹیم منگل اور بدھ کی درمیانی شب کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ پر کانک کے قریب دوران گشت ایک گاڑی کو رکھنے کا اشارہ کیا جس پر فیلڈر کار گاڑی کو ڈرائیور نے روکنے کے بجائے گاڑی بھگا دی جس پر لیویز فورس نے گاڑی کا پیچھا کرتے ہوئے گاڑی کو حراست میں لے کر تلاشی لی جس سے بھاری تعداد میں غیر ملکی اعلی کوالٹی کی شراب کی بوتلیں برآمد ہوئے ایک ملزم علی محمد ابابکی ساکن گرانی قلات کو گرفتار کرلیا۔غیر ملکی شراب چاغی سے اندرون ملک اسمگل کیاجارہاتھا جسے لیویزانتظامیہ نے ناکام بنادیا۔لیویز انتظامیہ نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی۔ڈپٹی کمشنر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہاکہ ضلعی انتظامیہ جرائم میں ملوث جرائم پیشہ عناصر اور منشیات کی لعنت کے مکروہ دہندے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی کررہی ہیں انھوں نے کہاکہ انتظامیہ ہائی ویز پر جرائم پیشہ عناصر خصوصا منشیات کے مکرو کاروبار میں ملوث عناصر پر کڑی نظر رکھنے کیلئے اہم اقدامات اٹھا رکھی ہیں اور سنہیں ہرحال میں قانون کے گرفت میں لایاجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے