بلوچستان میں صحت کی معیاری اور بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں، ڈاکٹر ربابہ بلیدی

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی سے سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ عزیز احمد جمالی، ایڈیشنل سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نعیم احمد بازئی، ای پی آئی بلوچستان کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمد اسحاق پانیزئی اور میڈیکل سپریٹنڈنٹ سول سنڈیمن اسپتال کوئٹہ ڈاکٹر جاوید اختر نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی اور ہرنائی میں زلزلے متاثرین و زخمیوں کو فراہم کردہ طبی سہولیات، مجموعی طور پر صحت کے شعبے میں جاری منصوبوں اور سروسز کی بہتری کے لیے جاری و تجویز کردہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا، سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ عزیز احمد جمالی نے بتایا کہ ہرنائی میں زلزلے کے فوری بعد ہنگامی بنیادوں پر محکمہ صحت کی ریلیف ٹیمیں متحرک ہوگئیں اور چار گھنٹے کے اندر 9 ایمبولینسز نے زخمیوں کی شفٹنگ کا کام شروع کردیا، زیارت اور نزدیکی اضلاع سے فوری طور پر محکمہ صحت کی ٹیمیں ہرنائی پہنچ گئیں، جنہوں نے متاثرہ علاقوں کی طبی ٹیمیوں کو معاونت فراہم کیں، اگلے روز سے انڈس اسپتال و دیگر طبی اداروں کی ٹیمیں بھی متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئیں جن کی رہنمائی و معاونت محکمہ صحت بلوچستان کی ٹیمیں کررہی ہیں، ایڈیشنل سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نعیم الحق بازئی نے بتایا کہ ٹرشری کئیر ہاسپیٹلز میں عوام کو اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کی معیاری اور بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کو موثر بنایا جارہا ہے اور ادویات کی بلا تعطل فراہمی کے لئے حکمت عملی مرتب کی جاررہی ہے محکمہ جاتی امور کی تقسیم کے بعد ذمہ داریوں کے تعین کے لئے کام جاری ہے، ای پی آئی بلوچستان کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمد اسحاق پانیزئی نے پارلیمانی سیکرٹری صحت بلوچستان کو صوبے میں 15 اکتوبر سے شروع ہونے والی خسرہ اور روبیلا مہم سے متعلق ای پی آئی کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا، میڈیکل سپریٹنڈنٹ سول سنڈیمن اسپتال کوئٹہ ڈاکٹر جاوید اختر نے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کے دورے کے دوران جاری ہدایات پر عمل درآمد کے حوالے سے آگاہ کیا، پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ بلوچستان میں صحت کی معیاری اور بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں الحمداللہ وزیر اعلی بلوچستان سے لیکر محکمہ صحت بلوچستان کا ہر اہکار ایک پوری ٹیم کی مانند اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ہماری کوشش ہے کہ علاقائی سطح پر مراکز صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کرکے ٹرشری کئیر ہاسپیٹلز پر بوجھ کم کیا جا سکتا ہے تاکہ ان بڑے اسپتالوں میں اسپیشلائزیشن ہیلتھ کئیر کی خدمات کو وسعت دیتے ہوئے مزید بہتر بنایا جا سکے اور عوام کو اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کی معیاری اور بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی سے عالمی ادارہ صحت بلوچستان کے نمائندے ڈاکٹر اسفند یار شیرانی نے بھی ملاقات کی اور بلوچستان میں ڈبلیو ایچ او کی جانب سے جاری معاونتی منصوبوں سے آگاہ کیا ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے ڈبلیو ایچ او کی خدمات کو سراہتے ہوئے محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے