بلوچستان عوامی پارٹی دو حصوں میں تقسیم ہوگئی ہے،جان محمد جمالی

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) سابق وزیراعلی رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی آرگنائزر میر جان محمد جمالی،نوابزادہ طارق خان مگسی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور ناراض اراکین سے مذاکرات جاری ہیں انشاء اللہ جلد پارٹی کسی نتیجہ پر پہنچے گی انہوں نے کہا کہ خدا کرے کہ وزیراعلیٰ جام کمال لوگوں کو منالیں بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابات نومبرکے دوسرے ہفتے میں ہوں گے میر ی جماعت دو حصوں میں تقسیم ہوچکی ہے بلوچستان میں ہمیشہ جو بھی حکومتیں بنتی ہے وہ کمزور رہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں کسی کیمپ کا حصہ نہیں جام کمال پارلیمانی گروپ کا اجلاس طلب کریں پارٹی دو حصوں میں تقسیم ہوگئی ہے کسی کو تہاء نہیں چھوڑینگے، اتحادیوں کا بھی خیال رکھنا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے