اپوزیشن کااجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرانے سے گزیر، گورنر بلوچستان کی جانب سے اجلاس بلانے پر زور
کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) بلوچستان میں سیاسی بحران کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں تاحال استحکام پیدا نہ ہوسکا اپوزیشن کی جانب سے ریکوزیٹ اجلاس بلانے کی بجائے گورنر بلوچستان کی جانب سے اجلاس طلب کرنے پر زور دیا جارہاہے ناراض ارکان تاحال اپنے مائنس ون ایجنڈے پر ڈٹے ہوئے ہیں بلوچستان میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد سیاسی صورتحال میں پیدا ہونے والا اوبال صوبائی حکومت کیلئے وبال بنتا جارہاہے ایک جانب ناراض ارکان اپنے مائنس جام کمال ایجنڈے پر ڈٹے ہوئے ہیں اور پارٹی کی قیادت کو اس بات پر آمادہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ وزیراعلیٰ کی تبدیلی اس صورتحال ناگزیر ہوچکی ہے دوسری جانب اپوزیشن جماعتیں گورنر بلوچستان پر زور تو دے رہی ہے کہ فوری طور پر اجلاس طلب کرکے وزیراعلیٰ کو ہدایت جاری کی جائے کہ وہ اعتماد کا ووٹ لے تاہم اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرانے سے گریز کیا جارہاہے اگر اپوزیشن اجلاس بلانے کی ریکوزیشن سپیکر کو جمع کروادے تو اسپیکر فوری طور پر اجلاس طلب کرنے کے پابند ہونگے مگر اپوزیشن کی جانب سے ریکوزیشن جمع کروانے سے اجتناب برتا جارہاہے جس میں سیاسی وجوہات ضرور کار فرماہیں۔