وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کما ل خان نے ہرنائی پہنچنے کے بعد زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیوں کا جائزہ لیا

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز)وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کما ل خان نے ہرنائی پہنچنے کے بعد زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیوں کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کما ل خان زلزلے سے متاثرہ علا قے ضلع ہر نائی پہنچے جہاں انہوں نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا متاثرہ علا قوں میں پاک فوج اور سول انتظامیہ کی جانب سے یسکیو آپریشنز تیزی سے جاری ہیں۔ اس موقع پر انجینئر زمرک خان اچکزئی، حاجی محمد خان طور اتمانخیل اور مٹھا خان کاکڑ بھی وزیراعلی کے ہمراہ تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے