ہمارے ملک میں عورت سڑکوں پر، بازاروں میں، اپنی گاڑیوں میں محفوظ نہیں، عائشہ عُمر

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ، گلوکارہ، ما ڈل اور میزبان عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک میں عورت سڑکوں پر، بازاروں میں، اپنی گاڑیوں میں، اپنے گھروں میں اور اپنی قبروں میں بھی محفوظ نہیں ہیں۔

لاہور موٹروے پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عائشہ عمر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے سوالیہ انداز میں کہا کہ لاہور موٹروے واقعے پر مرد اتنے حیران کیوں ہیں۔

مردوں سے سوال کرتے ہوئے عائشہ عمر نے کہا کہ کیا پہلی بار اِس ملک میں کسی عورت کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے؟

ایک اور ٹوئٹ میں عائشہ عمر نے کہا کہ وہ اپنے آپ کو اپنے ہی ملک میں غیر محفوظ سمجھتی ہیں۔
عائشہ عمر نے مزید کہا کہ وہ دنیا بھر میں رات ایک بجے بھی گھر سے باہر نکلیں تو خود کو محفوظ تصور کرتی ہیں مگر ان کے اپنے ملک میں ایسا نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ کا یہ بیان پنجاب پولیس کے افسر اور سی سی پی او لاہور کے عہدے پر موجود عمر شیخ کے ایک ٹی وی بیان کے بعد سامنا آیا ہے جس میں انہوں نے موٹر وے پر گجرپور کے مقام پر زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون کو ہی مورد الزام ٹھہرایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے