ڈپٹی کمشنر گوادر نے حالیہ طوفانی بارشوں کی وجہ سے کشتیوں اور املاک/ مکانات کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے ڈائریکٹر میرین فشریز گوادر احمد ندیم کی سربراہی میں پر اسسمنٹ کمیٹی تشکیل دے دی

گوادر (گرین گوادر نیوز)وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر گوادر نے حالیہ طوفانی بارشوں کی وجہ سے کشتیوں اور املاک/ مکانات کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے ڈائریکٹر میرین فشریز گوادر احمد ندیم کی سربراہی میں فوری طور پر اسسمنٹ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی کے ارکان میں ریحان ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے مکران، ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے، متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار متعلقہ تحصیل، متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز اور متعلقہ ایس ڈی او بی اینڈ آر شامل ہیں۔اسسمنٹ کمیٹی ہر تحصیل میں کشتیوں اور گھروں کو پہنچنے والے نقصانات کے سروے پرکام شروع کر رہا ہے اس سلسلے میں ڈی جی پی ڈی ایم اے اور ڈی سی گوادر کی ہدایات پر نقصانات کی تشخیص کمیٹی نے اپنی رپورٹ تیار کرنا شروع کر دی ہے۔ احمد ندیم ڈائریکٹر فشریز، ڈی ڈی پی ڈی ایم اے ملک ریحان، سی اینڈ ڈبلیو اور ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں کمیٹی نے گوادر، سربندر، پشوکان کا دورہ کیا اور تباہ شدہ کشتیوں اور گھروں کا سروے کیا۔ اے سی گوادر اور اے سی پسنی بھی تباہ شدہ علاقوں کا سروے کرنے میں مصروف ہیں۔ پورے ضلع کے سروے کے بعد مکمل رپورٹ تیار کرکے صوبائی حکومت کو پیش کی جائے گی جبکہ گوادر اور پسنی میں حالیہ طوفانی بارشوں سے متاثرہ افراد کی فوری امداد کی فراہمی بھی شروع کردی گئی ہے تا کہ ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے طوفانی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیوں کو مزید تیز کردے جبکہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا جائزہ لیکر تحصیل جیوانی کے مختلف علاقوں میں متاثرہ افراد اور خاندانوں کو امدادی سامان فراہم کئے گئے ہیں ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کو متاثرہ افراد اور خاندانوں سے مکمل تعاون جاری رے گا اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں کی موثر نگرانی کی جارہی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے