سپیکر بلوچستان اسمبلی نے ناراض اراکین کا اجلاس 3اکتوبر کو طلب کر لیا

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض رہنماؤں کے تحفظات برقرار ہیں، ناراض اراکین نے ایک مرتبہ پھر جام کمال سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردی اہے اور مائنس جام کمال کے بغیر مذاکرات بھی انکار کر دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض رہنماؤں کا اجلاس 3اکتوبر کو طلب کر لیا گیا، اجلاس کی صدارت سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کرینگے۔ اجلاس میں سپیکر بلوچستان اسمبلی کے علاوہ ناراض صوبائی وزرا و اراکین اسمبلی شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق ناراض اراکین وزارتوں سے مستعفی ہونے پر بھی غور کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے