مجھے خوشی ہے کہ پورے ملک سے شطرنج کے کھلاڑی کوئٹہ تشریف لائیں ہیں، قاسم سوری

کوئٹہ  (گرین گوادر نیوز)  ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ کھیل زندگی کا ایک اہم حصہ ہے کھیلوں کے انعقاد سے صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے کھیل، ورزش نوجوانوں کو ذہنی اور جسمانی تندرست رکھ کر برائی کے کاموں سے دور رکھا جاتاہے اور اچھی صحت کا راز بھی ہے یہ بات ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے ایوب سٹیڈیم میں منعقد شطرنج چمپیئن شپ کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انھوں نے کہ مجھے خوشی ہے کہ پورے ملک سے شطرنج کے کھلاڑی کوئٹہ تشریف لائیں ہیں شطرنج ایک ایسا کھیل ہے جو دماغ کو سکون دیتا ہے اور دماغ کو زیادہ قوت بخشتا ہے شطرنج کے ٹورنامنٹ نہایت کم پیسوں پر منعقد کئے جاسکتے ہیں اس کے لئے زیادہ انفراسٹرکچر کی ضرورت بھی نہیں انھوں نے کہا کہ کوئٹہ اور یہاں کے لوگ محبت کرنے والے لوگ ہیں میری خواہش ہے کہ بین الاقوامی کھلاڑی بھی یہاں آئیں اور ہمارے ساتھ کھلے بلوچستان سمت پورا ملک پر امن ہے۔ہم ذمہ دار قوم ہیں تمام کھلاڑیوں کو دنیا کے مقابلے کے میدان فراہم کرینگے قاسم سوری نے کہا کہ بلوچستان کے کھلاڑی ہر کھیل میں اپنا لوہا منوا چکے ہیں یہاں کے جوان دنیا کے کھلاڑیوں کیساتھ مقابلہ کرنے کے قابل ہیں انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کھیلوں کے فروغ کو ترجیح دے رہے ہے وزیر اعظم عمران خان بھی کرکٹ کے بہترین کھلاڑی تھے اور آج ملک کا وزیر اعظم ہیں جب کھلاڑی محنت اور لگن سے کھیلیں تو وہ دنیا کا نمبر ون کھلاڑی بنے کیساتھ دنیا کا عظیم اور مشہور شخصیت بھی بن سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کوئٹہ کے کھلاڑیوں کو درپیش مسائل کا کوئی حل نکالا جائیگا ان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے یہ جوان کھلاڑی ملک کے معمار ہونگے اور ملک و صوبے کا نام ہر جگہ روشن کرینگے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے