جام کمال کہیں نہیں جارہے ہیں وہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ اور مزید دو سال تک رہے گے، لیا قت شاہوانی

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) حکومت بلو چستان کے ترجمان لیا قت شاہوانی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ جام کمال خان کہیں نہیں جارہے ہیں وہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ اور مزید دو سال تک رہے گے ناراض اراکین کو جلد منالینگے وزیر اعظم نے یواین کے اجلاس میں ملک کی بھرپور نمائندگی کی ہے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو آفیسرز کلب کوئٹہ میں پریس کانفر نس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ چیف سیکرٹری کی سربراہی میں اجلاس میں افغانستان سرحد کے حوالے سے غور کیا گیا اجلاس میں سرحد پار آنے والوں پر مزید سخت نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کچھ افغان مہاجرین کوئٹہ کچلاک پہنچے تھے مگر ان کو دوبارہ افغانستان ڈی پورٹ کیا گیا انہوں نے کہاکہ میڈیکل کے طلباء نے آن لائن ٹیسٹ میں دشواری اور بیضابطگیاں کے حوالے سے احتجاج کررہے ہیں احتجاج صر ف بلو چستان میں نہیں بلکہ اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بھی جا ری ہے طلباء سے گزارش ہے کہ احتجاج ضرور کریں لیکن احتجاج کا طریقہ کار تبدیل کریں تاکہ عوام کو پریشانی نا ہوانہوں نے کہاکہ بلوچستان میں کورونا کے کیسز میں کمی کے بعد پابندیاں ختم کردی گئی ہیں گزشتہ روز کورونا کے 6 سو ٹیسٹ کئے گئے صرف 12 کیسز مثبت روپورٹ ہوئے ہیں ڈبلیو ایچ او نے پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی پر اقدامات کو سراہا ہے انہوں نے کہاکہ کورونا کیسز میں کمی ہوئی ہے مگر ختم نہیں بلوچستان میں اب تک 147440 کورونا ویکسین لگایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے