خضدار میں پی ایم سی سے متاثرہ طلبا کے حق میں مظاہرہ

خضدار (گرین گوادرنیوز) میں پی ایم سی کے طلبا دشمن پالیسیوں کے خلاف سول سوساٸٹی کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا جس کی مختلف طلبا تنظیموں اور ماس پارٹیز نے ہمایت کی تھی۔احتجاجی ریلی شہید پروفیسر رزاق چوک سے شروع ہو کر خضدار پریس کلب کے سامنے جلسے کی صورت میں اختتام پذیر ہوٸی۔ریلی کے شرکا سے مخاطب ہوتے ہوٸے مقررین نے کہا کہ حکمران جان بوجھ کر بلوچستان کو اندھیروں میں رکھنا چاہتے ہیں۔ وہ چاہتے ہی نہیں کہ بلوچستان میں علم کی شمعیں جلتے رہیں۔ میڈیکل اسٹوڈنٹس کے ساتھ کی جانے والی زیادتیاں فقط آج کی نہیں بلکہ یہ سلسلہ پچھلے کٸی برسوں سے منظم طورپر جاری ہے۔ بلوچستان میں تعلیمی نظام مکمل طورپر غیر فعال ہے۔ اسکولز یا تو ہیں نہیں اگر کہیں ہیں تو وہاں اساتذہ موجود نہیں۔ ان سب رکاوٹوں کے باوجود بھی بلوچستان کے طلبا دن رات ایک کرکے کوٸی کامیابی حاصل کر لیں تو پھر ان سے یہ غاصب حاکم طبقہ پی ایم سی کے مظالم کی صورت میں یہ مواقع بھی چھین کر انہیں روڈوں پر در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کرتی ہے۔مقررین نے مزید کہا کہ طلبا پر ہونے والے اس منظم جبر کو ہم مکمل طورپر مسترد کرتے ہیں اور طلبا کے مطالبات کی مکمل ہمایت کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے