تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کے لیے سب کو اپنی زمہ داریاں نبھانی ہوں گی، حیات کاکڑ
کوئٹہ (گرین گوادرنیوز) سیکرٹری سکینڈری ایجوکیشن بلوچستان حیات کاکڑ نے کہا ہے کہ تعلیمی معیار کی بہتری اور صوبے میں تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کے لیے سب کو اپنی زمہ داریاں نبھانی ہوں گی۔ یونیسیف اور محکمہ تعلیم کی جانب سے صوبے میں تعلیمی بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیسیف کے تعاون سے سکول ڈو یلپمنٹ پلان کے حوالے سے منعقدہ ورکشاپ سے بذریعہ فون خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں میں معیاری تعلیم کی فراہمی کا دارومدار اساتذہ پر ہے۔ ادارہ پائٹ اور ڈائریکٹریٹ اسکول آف بلوچستان تعلیم کے شعبہ میں نکھار پیدا کرنے کے لیے موثر اقدامات اٹھا رہے ہیں تمام اسٹیک ہولڈرز تعلیم کے فروغ کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ ورکشاپ سے سیکرٹری انوائرمنٹ صبور کاکڑ نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سکولز واحد شاکر بلوچ ڈائریکٹر پائٹ اعجاز عظیم بلوچ یونیسیف ایجوکیشن سپیشلسٹ پلوشہ جلالزء، حامد باقی، سہرش ناگی ای ایس پی پروگرام کے منیجر نقیب خلجی۔منیجر سی پی ڈی پروگرام مزمل پانیزء اساتزہ کرام اور محکمہ تعلیم کے دیگر افسران موجود تھے۔ ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئں۔