سردارعطاء اللہ مینگل کی رحلت بلو چستان سمیت دنیا بھر کی جمہوری سیا سی قومی قوتوں کے لئے بہت بڑا صدمہ ہے، امان اللہ کنرانی
کوئٹہ (گرین گوادرنیوز) سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے سابق صدر وسینیٹر (ر) امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ سر دار عطاء اللہ خان مینگل کی رحلت بلو چستان سمیت دنیا بھر کی جمہو ری سیا سی قومی قو توں کے سا تھ سا تھ بلوچ قوم کے لئے بہت بڑا صدمہ اور دلی رنج کا باعث ہے وہ ایک سیا سی رہبر ہی نہیں بلکہ انکی وجہ سے بلو چ قوم اور بلو چستان کی شنا خت بنی ورنہ بلو چ اس سر زمین پر ہزاروں سال سے آباد تھے مگر اس کی شناخت کو مختلف حوالوں سے زبان علا قائی، قبائلی انداز سے جانا پہچانا جا تا رہا تاہم سر دار عطا ء اللہ مینگل، میر غوث بخش بزنجو، نواب خیر بخش مری اور نواب محمد اکبر خان بگٹی اور انمول ہیرے ہیں جنہوں نے بلو چ قو م بلو چستان کو ایک توانا قوت، دوام بخشا ہے جس کی وجہ سے آج بلوچ قوم کی جدوجہد مقاصد اپنی بقاء شناخت ساحل و سائل کے تحفظ کی مو ثر آواز سر حدو ں سے باہر بھی گونجتی ہے یہ بات انہوں نے سردار عطاء اللہ مینگل کی وفات پر سردار اخترمینگل سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا ہمیں بزرگوں کی پیرو کاری میں ایک بار پھر 1970کے نیپ کو زند ہ کر نا ہوگا اور ان کے مقاصد کی تکمیل کو اتحاد یکجہتی سے یقینی بنایا جا سکتا ہے ہمیں کسی حد تک اطمینان ہے ان بزرگوں کی صالح اولادمیں سے سر دار اختر جان مینگل کا قد اپنے والد کے سایے میں نمایاں ہے جبکہ دیگر قائدین کے ورثاء بھی کماحقہ انکی نمائندگی ملک کے اندر اورباہر رہ کر ذمہ داری ادا کررہے ہیں تاھم تفصیلات کو زبان پر لانا مشکل بنادیاگیاہے تاہم نیپ کی جدوجہد،تو تک کے اجتماعی قبروں میں دفن فرزندان بلوچستان کے شہدا لاپتہ افراد کی قربانیوں،نواب بگٹی کی شہادت کی منزل کی نشاندہی کو قومی مقاصد قرار دے کر اپنی خدمات و جدوجہد کو مربوط بناناوقت کی ضرورت ہے میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ سردار مینگل صاحب مرحوم کی آرزوں،خواہشات کی تکمیل کیلئے بلوچ قوم کو توفیق اورانکے صاحبزادے کو بصیر ت،رہنمائی عطا فرمائے انکے درجات بلند اور جنت الفردوس میں جگہ دے