شدت پسند اورانتہا پسند عناصر امن کیلئے مسلسل خطرہ ہیں، میرضیاءلانگو
کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے امن کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں امن کی اہمیت اور امن کی ضرورت بتانا ہے دنیا بھر کے لوگوں کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور پاکستانی امن پسند قوم ہیں،پاکستان کو انتہاپسندی اور دہشت گردی کی جنگ میں بے پناہ قربانیاں دینے کے بعد امن نصیب ہوا ہے، شدت پسند اورانتہا پسند عناصر امن کیلئے مسلسل خطرہ ہیں، بھارت کا انتہا پسند انہ رویہ خطے میں امن کے لئے خطرہ ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم سے زیادہ کسی اور قوم نے امن کیلئے قربانیاں نہیں دیں امن کا براہ راست تعلق ترقی اورخوشحالی سے جڑا ہوا ہے، پاکستان ،بلوچستان آج پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ اور پرامن ہے،ملک میں امن کیلئے اپنا آج قربان کرنیوالے وطن کے بہادر سپوت پوری قوم کے ہیرو ہیں، آج کے دن جنگوں کے خاتمے اور امن کیساتھ رہنے کے عزم کا اعادہ کرناہے، عالمی یوم امن کو منانے کا مقصد لوگوں میں امن کی ضرورت اور اہمیت کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے لیکن بھارت کا انتہا پسند انہ رویہ خطے میں امن کے لیے خطرہ ہے