پاکستان ہر قسم کی بین الاقوامی سیاحت، کاروباری سرگرمیوں کے لیے محفوظ ہے: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یونان کے سفیر نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں باہمی امور، علاقائی سیکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی بین الاقوامی سیاحت، کھیلوں اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے محفوظ ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ خطے میں امن اور افغان عوام کے مستحکم اور خوشحال مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم مشترکہ مفاد کے تمام شعبوں میں صحت مند دو طرفہ تبادلے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
مہمان خصوصی نے مربوط قومی ردعمل کے ذریعے کوویڈ 19 پر قابو پانے میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
انہوں نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا جس میں کامیاب انخلا آپریشن اور علاقائی استحکام کے لیے کوششیں شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے