مستقبل میں انٹرنیشنل مقابلوں کے لئے چاغی ٹیکوانڈو ایسوسی ایشن مزید مواقع فراہم کریگا،علی احمد ریکی
دالبندین(گرین گوادر نیوز) چاغی ٹیکوانڈو ایسوسی ایشن کے صدر علی احمد ریکی نے ہفتے کو دالبندین میں ایشین ٹیکوانڈو چیمین شپ ایران اور جی ون انٹرنیشنل ٹیکوانڈو چیمین شپ اسلام آباد میں ہونے والی مقابلوں کی تیاریوں کے سلسلے میں دالبندین میں ٹیکوانڈو تربیتی کیمپ کا دورہ کیا جس میں نیشنل ٹیکوانڈو کے کھلاڑیوں کی کیمپ میں انتہائی جانثاری کے ساتھ محنت کررہے ہیں علی احمد ریکی کے ہمراہ بلوچستان ٹیکوانڈو ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی عبدالستار کشانی بلوچستان ٹیکوانڈو ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن و چاغی ٹیکوانڈو کے کوچ فیروزشاہ نوتیزئی چاغی ٹیکوانڈو ایسوسی ایشن کے چیف انسٹریکٹر فیض اللہ عابد انٹرنیشنل کھلاڑی حاجی ثناء اللہ قمرزئی نیشنل کھلاڑی بصیر احمد تھے اس موقع پر علی احمد ریکی نے کھلاڑیوں اور کوچز کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور کہا کہ ان مقابلوں میں چاغی کے لئے میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو خصوصی انعامات سے نوازا جائے گا اور مستقبل میں اسی سطح کے انٹرنیشنل مقابلوں کے لئے چاغی ٹیکوانڈو ایسوسی ایشن مزید مواقع فراہم کریگا اور کھلاڑی ٹیکوانڈو اصولوں کی پابندی کریں اس موقع پر انہوں نے کوچز فیروزشاہ نوتیزئی فیض اللہ عابد ثناء اللہ قمرزئی بصیر احمد خدائے داد بلوچ کو یدایت دی کہ وہ جدید wtf مقابلوں کے قوائط و ضوابط سے کھلاڑیوں کو آگاہ کریں اور تیاری کریں علی احمد ریکی نے انٹر نیشنل مقابلوں کے تربیتی کیمپ کے لئے فوری طور پر 64 میٹ ایک درجن سے زائد کک پیڈ اور دیگر ضروری سامان دینے کا اعلان کرتے ہوئے چیف انسٹریکٹر فیض اللہ عابد کو تمام سامان فراہم کردی گی تاکہ وہ کیمپ میں کھلاڑیوں میں تقسیم کریں اس موقع پر انٹرنیشنل کیمپ کے کھلاڑیوں نے اپنے مسائل بیان کئے جس پر انہوں نے غور سے سنتے ہی موقع پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی